• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نئی اسٹیل مل کی تعمیر کیلئے روڈ میپ تیار، حتمی معاہدے پر کام جاری

اسلام آباد(فاروق اقدس)روس کیجانب سے پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ کراچی میں ایک نئی سٹیل مل قائم کرنے کے معاہدے کو امکانی طور پر رواں موسم گرما میں ہی حتمی شکل دے سکتا ہے، کراچی میں نئی  اسٹیل مل کی تعمیر کیلئے  روڈ میپ  تیار ،  حتمی معاہدے پر کام جاری ،پاکستان کے صنعتی /زرعی ماہرین روس کا دورہ کرینگے، ماہرین نےکراچی میں پورٹ قاسم کے قریب جگہ کا معائنہ کیا،خام مال کی نقل و حمل کے اخراجات میں کمی آئے گی                                            ،۔ یہ بات روس کے قونصل جنرل آندرے وی فیدوروف نے ’عرب نیوز‘ کو ایک انٹرویو میں بتائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’آخری مذاکرات 27 مئی کو ہوئے تھے، اور اب ہم حتمی معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تکنیکی ماہرین نے اس جگہ کا معائنہ کیا ہے، شاید ایک اور ٹیم جلد آ جائے گی، تاکہ تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔ کچھ تجاویز دونوں روسی اور پاکستانی فریقوں کے سامنے زیرِ غور ہیں۔ ہم کراچی میں نئی سٹیل مل کی تعمیر کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کے لیے تیار ہیں۔فیدوروف نے تعمیر کے آغاز کی کوئی تاریخ بتانے سے گریز کیا، لیکن کہا کہ فریقین کے درمیان موسمِ گرما میں معاہدے پر بات ہو رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید