• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی میں ملوث 26 اپوزیشن ارکان کے خلاف ریفرنس تیار

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی میں ملوث اپوزیشن کے 26 اراکین کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ نے ریفرنس تیار کرلیا،ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے 26 اراکین کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ضروری دستاویزات جمع کرلئے اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے حکم پر دستاویزات میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا فیصلہ بھی شامل کرلیاگیا، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 26 اپوزیشن ارکان پر پنجاب اسمبلی مین داخلہ پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید