ملتان (سٹاف رپورٹر)موضع متی تل کے سابق پٹواری ناصر جاوید کو اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کر لیا۔ ملزم پر دورانِ ملازمت لاکھوں روپے کی کرپشن، سینکڑوں جعلی انتقالات پاس کرنے اور سرکاری ریکارڈ غائب کرنے کے سنگین الزامات ہیں۔ ذرائع کے مطابق ناصر جاوید کے خلاف 10 کے قریب مقدمات درج ہیں اور وہ ایک طویل عرصہ سے روپوش تھا۔ملزم نے اینٹی کرپشن کے مقدمہ نمبر 108/23 میں ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جو عدالت عالیہ نے مسترد کر دی۔ ضمانت خارج ہونے پر اینٹی کرپشن حکام نے سابق پٹواری کو عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔