• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئر فاؤنڈیشن نے ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئر فاؤنڈیشن نے ششماہی رپورٹ جاری کر دی، اس حوالے سے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا مریضوں کے لئے لگائے جانے والے بلڈ ڈونیشن کیمپوں میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 3889بلڈ بیک جمع کیے گئے جبکہ 3929 بلڈ بیگز جاری کئے گئے جن میں سے تھیلی سیمیا کے رجسٹرڈ مریضوں کو 2230جبکہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو 1543بیگز کی فراہمی شامل ہے، بلڈ کیمپوں کے دوران عطیہ کئے گئے خون کی اسکریننگ میں ہیپاٹائٹس کے 40، ایڈز کا ایک اور سوزاک کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے، اجلاس نے کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور امراض خون میں مبتلا بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پشاور سے مزید