• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی و صوبائی بجٹ ،تاجروں کا اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

پشاور ( لیڈی ر پور ٹر )سر حد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی نے چیمبر کی جا نب سے پیش کردہ تجا ویز کو وفاقی اور صوبائی بجٹ میں نظر انداز کرنے پر شدید مایوسی کا اظہار کر تے ہو ئے بجٹ پر تاجروں کے تحفظات کے حو الے مستقبل کے لا ئحہ عمل تیار کرنے کی منظور ی دیے دی۔اجلا س نے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں سنگین بے ضا بطگیو ں اور خامیوں کو تحر یر ی شکل دینے کیلئے ماہرین، سینئر اراکین اور تاجروں پر مشتمل ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کر نے کے حو الے سے فوری سفا ر شات پیش کر یگی۔
پشاور سے مزید