پشاور( لیڈی رپورٹر) پشاور میں حبس کا راج شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا، پشاور میں محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور درجہ حرارت 30ڈگری رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72فیصد رہا جمعرات اور بدھ کی درمیانہ شب ا پشاور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چراٹ میں 98اور بنوں میں 26 میٹر بارش ہوئی تاہم بارش کے بعد پشاور میں شدید حبس کا سامنا رہا اور جس نے گرمی کی شدت میں اضافہ کر دیا اور شہری پریشان حال رہے۔