• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

OICCI کا فرنس آئل پر پیٹرولیم لیوی کے نفاذ پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، جو پاکستان میں 200 سے زائد بڑی غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے — جن میں اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم انرجی سیکٹرز کی 30 سے زائد نمایاں کمپنیاں شامل ہیں — نے فرنس آئل پر یکم جولائی 2025 سے نافذ ہونے والے فی میٹرک ٹن 82,077 روپے کے پیٹرولیم لیوی کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ لیوی، جو کہ پہلے سے نافذ کلائمٹ سپورٹ لیوی 2,665 روپے فی میٹرک ٹن — کے علاوہ ہے، فرنس آئل کی قیمت میں تقریباً 80 فیصد تک اضافہ کر دے گی۔ او آئی سی سی آئی کی جانب سے 3 جولائی 2025 کو وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈویژن کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ قیمت میں اس طرح کے نمایاں اضافے سے فرنس آئل کئی اہم شعبوں، بشمول بڑے صنعتی یونٹس کے لیے، اقتصادی طور پر ناقابلِ استعمال بننے کا خطرہ ہے۔ اگرچہ او آئی سی سی آئی حکومت کے محصولات میں اضافے اور ماحولیاتی پائیداری کے وسیع تر اہداف کی حمایت کرتا ہے، تاہم ہمیں ایسے اہم اقدامات متعارف کرانے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہ کرنے پر تشویش ہے۔
اہم خبریں سے مزید