• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکرو سافٹ کا پاکستان میں آپریشن بند، کنٹری منیجر کی تصدیق

اسلام آباد(ساجد چوہدری ) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا ہے جبکہ دنیا بھر میں ہزاروں ملازمین کو بھی ملازمتوں سے نکال دیا ہے ۔ پاکستان میں عالمی ٹیک کمپنی کے 25 سالہ باب کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔مائیکروسافٹ کے پاکستان میں بانی کنٹری منیجر جواد رحمان نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی نے پاکستان میں کام بند کر دیا ہے، ملازمین کو طلاع کردی گئی ہے ۔ ادھر دنیا بھر میں کمپنی کے نو ہزار ملازمین کی فراغت کا امکان ہے،6 ہزار فارغ ہو چکے ہیں ۔ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے رواں سال کی دوسری بڑی برطرفی کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے بدھ کے روز ملازمین کو برطرفی کے نوٹس بھیجنے شروع کیے۔کمپنی کی جانب سے برطرف کیے جانے والے ملازمین کی تعداد تو نہیں بتائی گئی لیکن اطلاعات کے مطابق یہ گزشتہ سال کی افرادی قوت کا 4 فیصد سے کم ہوگا۔ جون 2023 تک مائیکروسافٹ کے پاس 228,000 کل وقتی ملازمین تھے جس کا مطلب ہے کہ حالیہ برطرفیوں سے تقریبا 9 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید