اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، وفاقی حکومت نے کیپٹن (ر) محمد محمود کو سیکریٹری، سرمایہ کاری بورڈ مقرر کیا ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 21 کے کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے جبکہ اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر یاسر آفریدی کو تبدیل کر کے اُن کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعظم آفس اور پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ انیس کےافسر کاشف محمد علی ہاشمی کو تبدیل کرکے ان کی خدمات حکومت گلگت بلتستان کے سپرد کی گئی ہیں۔ڈپٹی سیکرٹر ی مو سمیاتی تبدیلی اور پاس کے گریڈ انیس کے افسر کاشف حسین کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور تعینات کیا گیا ہے۔پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ اٹھارہ کے او ایس ڈی نوید احمد کو پنجاب حکومت میں تعینات کیا گیا ہے۔پولیس سروس کے گریڈ انیس کے او ایس ڈی ڈاکٹرنوید عاطف کو پنجاب حکومت میں تعینات کیا گیا ہے۔