• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری

اسلام آباد (ناصر چشتی )نجکاری کمیشن بورڈ نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (ZTBL) کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دے دی,مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے (FASA) کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظور بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی صدارت میں منعقد۔ اجلاس مین زرعی ترقیاتی بنک کی ٹرانزیکشن کے لیے نیکسٹ کیپٹل لمیٹڈ کی قیادت میں مالیاتی مشیروں کے کنسورشیم (FA) کی تقرری کی منظوری دی بورڈ نے منتخب کنسورشیم کے ساتھ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے (FASA) کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی۔
اہم خبریں سے مزید