• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک وزیر خارجہ حقان فدان آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(فاروق اقدس)ترک وزیرخارجہ حقان فدان آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔طے شدہ شیڈول کے مطابق حقان فدان منگل کو پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔جن میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں دوطرفہ امور اور اہم دفاعی و سفارتی مشاورت کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی قیادت، خاص طور پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، حقان فدان کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گے جن میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید