• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FPCCI کے موجود عہدیداروں کی مدت میں ایک سال کی توسیع

کراچی ( سہیل افضل ) وفاقی حکومت نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اندسٹری کے موجود عہدیداروں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے ، ذرائع کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے پیش کردہ سمری کی وفاقی کا بینہ نے منظوری دے دی ہے ،ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مجھے بطور صدر ایک سال کی توسیع کی منظوری دیدی ہے،بزنس کمیونٹی کے اعتماد اور حکومت کے تعاون سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کیلئے ایک سال کا مزید وقت ملا ہے،جس پر میں وزیر اعظم ،وفاقی کابینہ،وزیر تجارت سمیت پوری ٹیم کا تہہ دل سے مشکور ہوں،بزنس کمیونٹی کے مسائل کا حل اور ملکی معیشت کی بحالی میں موثر کردار ہمیشہ میری ترجیحات میں شامل رہا ہے۔امید ہے ہم مل کر پاکستان کی معاشی بحالی کے سفر میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،واضح رہے کہ ملک بھر کے تمام چیمبر ز اور ایسوسی ایشنز کے میمورنڈیم میں تبدیلی کے بعد پیدا ہونے والی اناملی کو ختم کرنے کے لئے ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کی مدت بڑھا ئی گئی ہے اس طرح موجود صدر اور نائب صدر 3 سال تک برسر اقتدار رہیں گے،اہم بات یہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر جس گروپ کے پلیٹ فارم سے صدر منتخب ہوئے ہیں اس گروپ نے اس مدت کی توسیع کی مخالفت کی تھی اور سیاسی کو شش کر کے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں اسے موخر کرایا تھا جس کے بعد عاطف اکرام اور گروپ میں اختلافات بھی بڑھ گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید