اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )حج 2026کے لیے81400عازمین حج نے رجسٹریشن کرالی ، وزارت مذہبی امور کی لازمی رجسٹریشن 9جولائی تک جاری رہے گی۔ اس طرح رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں صرف چھ دن باقی رہ گئے ہیں ۔ حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی،۔ رجسٹریشن کروانے والے درخواست گذار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے۔ حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔ وزارت مذہبی امور نےحج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قررا دیاہے۔ سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔