کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں عمارت کے ملبے سے تین ماہ کی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے سے تین ماہ کی بچی کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا ہے ملبے سے دیگر افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد افراد ملبے میں دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔