• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش سے ٹیرف مذاکرات حتمی مراحل میں

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) امریکہ اور جنوبی ایشیائی ممالک پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ مذاکرات 9 جولائی 2025 کی ڈیڈ لائن سے قبل مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ امریکہ کی جانب سے ممکنہ 29 فیصد تعزیری ٹیرف کے نفاذ سے بچا جا سکے، جو رواں سال اپریل میں عائد کیے گئے تھے۔پاکستان نے امریکی درآمدات بڑھانے،ریکوڈک سرمایہ کاری اور محدود ٹیرف میں کمی کی تجویز دی۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر 9 جولائی تک معاہدہ نہ ہوا تو پاکستان کی سالانہ 5 ارب ڈالر کی برآمدات خطرے میں پڑ جائیں گی اور ملکی معیشت کو 1 سے 1.4 ارب ڈالر کا ممکنہ نقصان ہو سکتا ہے۔پاکستان نے امریکی حکام کو پیشکش کی ہے کہ وہ امریکہ سے کپاس، سویا بین اور خوردنی تیل کی درآمدات میں اضافہ کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید