• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اپوزیشن جماعتوں سمیت عالمی میڈیا میں اب بھارت میں تقسیم کی باتیں

کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ بھارتی اپوزیشن جماعتوں سمیت عالمی میڈیا میں اب بھارت میں تقسیم کی باتیں ہورہی ہیں۔ تحریک انصاف کی دس محرم کے بعد تحریک چلانے کی تیاری ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار منصور خان نے کہا کہ احتجاج سے متعلق تحریک انصاف کی پوزیشن کمزور ہے۔ منیب فاروق نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں عمران خان کو غیرمتعلقہ سمجھا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کی ابتدا میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ تحریک انصاف دس محرم کے بعد تحریک چلانے کی تیاری کر رہی ہے اور یہ الزام بھی لگا رہی ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو گرانے کی وفاقی حکومت سازش کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید