• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کی خط و کتابت اور سمریز کی آٹومیشن کی منظوری دیدی

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کی خط و کتابت اور سمریز کی آٹومیشن کی منظوری دیدی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سمریز اور کابینہ کی خط و کتابت کی ڈیجیٹلائزیشن پر اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی نے سمریز اور کابینہ کی خط و کتابت کی منظوری دیدی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سالانہ فائلوں اور کاغذی کارروائی پر بھاری اخراجات ہوتے ہیں، پہلے مرحلے میں کابینہ کی خط و کتاب اور سمریز کو ڈیجیٹلائز کیا جائے، تمام محکمے سمریز باآسانی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید