• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی اضلاع اور پاٹا میں ٹیکس ریکوری کیلئے پانچ اداروں کے دفاتر کا قیام شروع

پشاور(سٹاف رپورٹر ) خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع اور پاٹا میں ٹیکسوں کی ریکوری کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ، ایکسائزاور کیپرا سمیت ٹیکس وصول کرنے والے پانچ اداروں نے اپنے دفاتر کا قیام شروع کردیا ہے ،ڈپٹی کمشنرز کو اس سلسلے میں دفاتر کیلئے مختلف مقامات کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہے، قبائلی علاقہ جات اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کی وصولی کا کام یکم جولائی سے شروع کر دیا گیا ہے، وفاقی اور صوبائی فنانس بلوں کی منظوری کے بعد مختلف ٹیکسز نافذ بالعمل ہوگئے ہیں ، ٹیکسز کی وصولی کے لیے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے جبکہ مختلف دفاتر میںسٹاف کی تعیناتی کے لیے فہرست تیار کی جا رہی ہے۔
پشاور سے مزید