• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی حکام کا دفاتر کا اچانک دورہ،2ٹاؤٹ گرفتار

پشاور ( لیڈی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ پشاور نے تحصیل سٹی اور سب رجسٹرارنےدفاتر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے 02 ٹاؤٹوں کوگرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کو تحصیل سٹی آفس میں ٹاؤٹوں کی اطلاع ملی تھی جس پر انھوں نے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بابر خان تنولی نے تحصیل سٹی، سب رجسٹرار ران دفاتر، سروس ڈیلیوری سنٹر ٹو اور محافظ خانے کا اچانک دورہ کیا۔ اور سائلین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ انھوں نے تحصیلدار دفاتر، سب رجسٹرار دفاتر سمیت دیگر دفاتر کا بھی دورہ کیا لوگوں سے ان کی آمد سے متعلق معلومات کیں۔ سب رجسٹرار ٹو کے دفتر سے 02 ٹاؤٹوں کو موقع پر گرفتار کر لیا جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انھوں نے دفاتر میں ریونیو ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا اور نامکمل ریکارڈ کو قبضہ میں لیتے ہوئے ان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔
پشاور سے مزید