پشاور(سٹاف رپورٹر )پشاور کی تاریخی شالیمار باغ میں خواتین کو ہراساں کرنے اور بچوں پر تشدد کرنے کیخلاف شہریوں اور کھلاڑیوں نے میٹروپولیٹن دفتر کے سامنے جمعہ کے روز احتجاجی دھرنا دیا، احتجاجی دھرنے کے باعث باجا خان چوک میں ٹریفک کا نظام متاثر ہو کر رہ گیا ،احتجاجی مظاہرین نےاس موقع پر شدید نعرے بازی کی، احتجاجی مظاہرے کی قیادت اکبر خان کر رہے تھے،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شالیمار باغ میں صبح کے اوقات کار میں خواتین سے بدتمیزی اور بچوں پر تشدد معمول بن گیا ہے ،خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے کھلاڑیوں پر تشدد کے واقعات گزشتہ روز بھی رونما ہوئے، شاہی باغ انٹری فیس 10 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کر دیا گیا ہے بزرگ شہریوں کو دی جانے والی چھوٹ بھی ختم کر دی گئی ہے میٹروپولیٹن انتظامیہ نے اگر اپنی رویہ میں تبدیلی نہیں کی تو پھر پشاور کے شہری احتجاج پر مجبور ہوں گے۔