• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرقی، سنگین وارداتوں میں ملوث گروہ کا پولیس چنگل سے ڈرامائی فرار و گرفتاری

پشاور(کرائمرپورٹر) تھانہ شرقی پولیس کی حراست میں ڈکیتی و دیگر سنگین جرائم کے الزام میں گرفتار خطرناک ملزم ساتھیوں سمیت پولیس کی چنگل سے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے تاحال روپوش ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈکیت و رہزان زرگل عرف زرگلی ساکن کبابان ورسک اپنے دو ساتھیوں سمیت تھانہ کوارٹرز گھوڑا ہاؤس ٹارچر سیل سے ڈرامائی طور پر فرار ہوگئے تھے۔ ملزمان زرگلی پہلوان پل میں ایک گھر میں ڈکیتی میں ملوث ہونے سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ ملزم کے دو ساتھیوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بینک ڈکیتیوں سمیت راہزنی میں بھی ملوث ہے جو پولیس کی حراست میں تھے۔ ادھر پولیس کا موقف ہے کہ ملزمان زرگل ولد احمدے سکنہ کبابیان اور زاہد پولیس کی حراست میں ہیں۔
پشاور سے مزید