اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سی ڈی اے نے انجئنیرنگ ‘ پلاننگ اور انوائرمنٹ ونگز میں ڈائریکٹ کوٹہ کی گریڈ تیرہ سے انیس تک کی طویل عرصہ سے خالی 172پوسٹوں پر بھرتی کا عمل روک دیا ،جس سے امیداروں میں ما یوسی اور اضطراب پھیل گیا،انجنیئرنگ ‘ پلاننگ ،انوائرمنٹ ونگزمیں ڈائریکٹ کوٹہ کی گریڈ 13سے19تک کی پوسٹیں طویل عرصہ سے خالی، یکم سے 21جولائی تک کا شیڈولڈ انٹرویوز پبلک نوٹس کے زریعے تاحکم ثانی ملتوی، امیدواروں میں بے چینی اور اضطراب، قبل ازیں نسٹ یو نیو رسٹی کے اشتراک سے 3828امیدواروں کےٹیسٹ لئے گئے جن میں شارٹ لسٹڈ480 کو انٹریوز کیلئے بلایاگیا لیکن پبلک نوٹس کے زریعے انٹرویو تاحکم ثانی ملتوی کر دیے گئے ۔سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ نیا شیڈول جلد جاری کیا جا ئے گا تاہم وہ التوا ء کی وجہ بتانے سے گریزاں ہیں۔سی ڈی اے انتطامیہ نے بھرتی کے عمل کو شفاف بنا نے کیلئے نسٹ یو نیو رسٹی کے ساتھ ایم او یو سائن کیا تھا۔امیدواروں کا پہلے مرحلہ میں 17 سے19مئی تک ٹیسٹ لیا گیا۔ جس کیلئے تین بیج بنائے گئے ۔ ٹیسٹ کے بعد شارٹ لسٹ کئےگئے480 امیدواروں کو انٹریوز کیلئے بلایاگیا۔ سی ڈی اے نے ان پوسٹوں کیلئے اآن لائن درخواستیں مانگی تھیں۔ کل5600درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 3828امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیاگیا۔گریڈ انیس میں ڈائریکٹرسول انجنئرنگ کی چھ اور ای اینڈ ایم کیڈرکی ایک پوسٹ خا لی ہے ۔ گریڈ اٹھارہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر سول ا نجئرنگ کی گیارہ اور ای اینڈ ایم کی پانچ پوسٹیں خالی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ کی دو پوسٹیں خالی ہیں۔ گریڈ سترہ میں سول انجئرنگ کی 60اور ای اینڈ ایم کی23پوسٹیں خالی ہیں۔ ٹائون پلانر کی گریڈ سترہ کی دس پوسٹیں خالی ہیں۔