• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرش، دیت اور دمن کی ادائیگی،بلوچستان کی جیلوں کے سزا یافتہ قیدیوں کیلئے رقم جاری

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے بلوچستان کی جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کے لیے عرش، دیت اور دمن کی ادائیگی کی مد میں 80لاکھ روپے کی رقم جاری کی ہے جو چیف سیکرٹری داخلہ کو موصول ہوگئی۔وفاقی حکومت نے بلوچستان کی جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کے لیے عرش، دیت اور دمن کی ادائیگی کی مد میں 80لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی۔یہ رقم ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے چیک کی صورت میں وصول کی جو وفاقی حکومت کی جانب سے ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کے توسط سے جاری کی گئی۔اس رقم سے ان قیدیوں کو رہائی دلوائی جائے گی جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی سزا پوری کرنے کے باوجود جیلوں میں قید ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف عدالتی انصاف کے نظام میں بہتری لائے گا بلکہ ان قیدیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے ایک نئی امید کی کرن ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس رقم کو شفاف طریقے سے مستحق قیدیوں میں تقسیم کرے گی تاکہ وہ اپنی قانونی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے بعد جیلوں سے رہائی پا سکیں۔
ملک بھر سے سے مزید