• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، محرم الحرام کی سیکورٹی، موبائل فون سروس جزوی بند

پشاور(صباح نیوز) پشاور میں نویں محرم الحرام کی سیکورٹی کے پیش نظرموبائل فون سروس جزوی بند رہی ۔پشاور کے علاقے صدرمیں ماتمی جلوس کے اردگرد کے علاقوں میں سروس معطل ر ہی،محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اقدامات کے تحت پشاور میں 9اور 10محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔موبائل فون سروس 8 محرم الحرام جمعہ کی نماز کے بعد بند کر دی گئی تھی۔حکام کے مطابق سیکورٹی اداروں ،ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی کی گئی ۔پولیس کے مطابق یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے کیا گیا ۔
ملک بھر سے سے مزید