• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد، بھتہ خوری کا نیا انداز، پرانے حساب کتاب کے نام پر حملہ

جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد میں بدامنی کا سلسلہ جاری، بھتہ خوری کا نیا انداز،پرانے حساب کتاب کے نام پر حملہ،حسو بنگلانی اپنے 12 ساتھیوں کے ہمراہ رات کے وقت مسلح ہو کر گاؤں پر حملہ آور ہوا، امداد اللہ بجارانی۔تفصیلات کے مطابق ضلع جیکب آباد میں جرائم کی وارداتوں کا تسلسل بدستور جاری ہے۔ موبائل چھیننے، موٹر سائیکل چوری اور گھروں میں ڈکیتیوں کے بعد اب بھتہ خوری کا نیا انداز سامنے آیا ہے، جس میں پرانے مقدمات اور حساب کتاب کے نام پر عوام کو ہراساں کیا جا رہا ہے تھانہ بی سیکشن ٹھل کی حدود میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری امداد اللہ بجارانی کے گاؤں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اہل علاقہ کے مطابق معروف ڈکیت حسو بنگلانی نے حملے کے بعد دعویٰ کیا کہ گاؤں کے افراد نے اس کے خلاف ایک پرانے مقدمے میں نام درج کروایا تھا، جس کا "حساب" دیا جائے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ دراصل بھتہ وصولی کی نئی شکل ہے ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ امداد اللہ بجارانی نے بتایا کہ حسو بنگلانی اپنے 12 ساتھیوں کے ہمراہ رات کے وقت مسلح ہو کر گاؤں پر حملہ آور ہوا، مگر اللہ کے فضل سے گاؤں کے افراد بروقت ہوشیار ہو گئے۔

ملک بھر سے سے مزید