• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد، 13 سالہ گھریلو ملازمہ کا زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)13 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل، مالک مکان گرفتار کر لیا گیا، حبیب اللہ کالونی میں ملازمہ کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ حبیب اللہ کالونی گلی نمبر 9میں گلیات کی رہائشی 13سالہ معصوم گھریلو ملازمہ کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق، ملزم مکان مالک کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ علاقے میں خوف، غم و غصے اور اضطراب کی کیفیت طاری ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گیا، اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید