امیہڑ (نامہ نگار)5دن قبل سیپکو ملازم کی ہلاکت کے واقعے کے بعد 3افسران معطل، سیپکو کی جانب سے بجلی چوری اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر کاروائیاں،100کنیکشن منقطع،آئس فیکٹری میں چوری کی بجلی استعمال کرنے پر پیپلزپارٹی کے سابق کونسلر کیخلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میہڑ میں 5دن قبل انڈسٹیریل فیڈر کی بجلی درست کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے لائن مین محبوب چنہ کی ہلاکت اور زاہد بھٹو کے زخمی واقعے کے بعد سیپکو اعلی حکام نے انکوائری کے بعد غفلت برتنے کے الزام میں ایس ڈی او آپریشن فہیم اسلم شیخ ایل ایس سکندر شیخ اور اکبر مہیسر کو معطل کرکے سیپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کےمرکزی چیئرمین حاجی عبدالطیف نظامانی یونین کے مقامی رہنماؤں سعید احمد کلہوڑواور دیگر کے ہمراہ متوفی سیپکو ملازم محبوب چنہ کے گاؤں میں ان کے بیٹے مدثر چنہ اور بھائی اظہار چنہ سے تعزیت کی۔