• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 جولائی آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے عزم کا دن ہے، مراد علی شاہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 5 جولائی ایسا دن ہے جو آئین کی بالادستی ، جمہوریت کے تحفظ اور عوامی حقوق کےلیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی یاددہانی کا دن ہے۔ 1977پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اس دن عوام کے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر مارشل لا مسلط کر کے جمہوریت کو کچلا گیا۔ شہید بھٹو کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش درحقیقت عوامی رائے اور جمہوری اصولوں پر حملہ تھی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو شعور دیا، آمریت نے اس آواز کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کا جرات مندی سے مقابلہ کیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آج کا دن ہمیں جمہوریت کے تحفظ، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی یاد دہانی کراتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر قیمت پر جمہوری اقدار کا دفاع کریں گے۔ آج بھی ملک میں جمہوریت اور سالمیت کے خلاف سازشیں جاری ہیں، ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔وزیراعلی سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات اور قربانی کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ملک بھر سے سے مزید