حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) یوم عاشورہ کے موقع پر حیدرآباد سمیت ریجن کے تمام اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ‘ 19ہزار پولیس افسران‘ لیڈیز اہلکاروں سمیت جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیںگے‘ریجن کے تمام اضلاع میں جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے کنٹرول روم اور کیمرے نصب کردیئے گئے ۔ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق نے کہاہے کہ فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے ساتھ قانون کی بالادستی ہر صورت قائم رکھی جائے‘ مساجد ‘ امام بارگاہوں‘ جلوسوں کے راستوں پر سادہ وباوردی اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ گشت‘ اسنیپ چیکنگ سمیت تمام حفاظتی انتظامات کو ٹھوس اورغیر معمولی بنایاجائے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد کے ترجمان نے کہاہے کہ یوم عاشورہ کے حوالے سے حیدرآباد ریجن کے تمام 9 اضلاع میں 489جلوس نکالے اور 245مجالس جبکہ 113تعزیے کے جلوس نکالے جائیںگے جن کے سیکورٹی انتظامات کے لئے 18965افسران واہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو فورس کو بھی الرٹ رکھاگیاہے ۔