• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ٹیکساس میں خوفناک طوفانی سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی ریاست ٹیکساس میں خوفناک طوفانی سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ اس قدرتی آفت سے مزید لوگوں کو بچانے کیلئے جاری کوششیں کامیاب ہوں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چند روز قبل پاکستان کے شمال مغرب میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیاتھااسلئےہم سوگوار خاندانوں کے دکھ اور تکلیف کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردی اور دعائیں صدر ٹرمپ اور امریکی قوم کے سا تھ ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید