• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ نے میدان کربلا میں دین اسلام کی سربلندی کے لیے سب کچھ قربان کردیا، ابوالخیر زبیر

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے یوم عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ نے میدان کربلا میں دین اسلام کی سربلندی کے لیے سب کچھ قربان کردیا حتیٰ کہ اپنے اہل بیت اور اپنی جان بھی دین کی حفاظت کے لیے قربان کردی۔ انہوں نے کہا کہ آج عالم کفر متحد ہو کر اس دین کو مٹانے کے درپے ہے اور اس وقت دین کی بقا کا واحد راستہ امت مسلمہ کے اتحاد اور یگانگت میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں میں اختلاف و انتشار پیدا کرکے نہ صرف امت کو کمزور کررہے ہیں بلکہ پاکستان کے اندر فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر ملک کو بھی غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید