سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا جلد تامل فلم کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔
ان کے فلمی ڈیبیو کا اعلان پروڈکشن بینر ’ڈریم نائٹ اسٹوریز‘ نے اپنے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل پر کیا، جسے بعد ازاں خود رائنا نے بھی شیئر کیا۔
واضح رہے کہ رائنا کو چِنّا تھالا کے لقب سے جانا جاتا ہے، جہاں وہ ایک طویل عرصے تک نمایاں کارکردگی دکھاتے رہے۔
فلم کے جاری کیے گئے ٹیزر ویڈیو میں رائنا کو ایک اسٹیڈیم میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے، جہاں مداح ان کا جوش و خروش سے استقبال کرتے ہیں یہ منظر ان کے کرکٹ کیریئر کی یاد تازہ کر دیتا ہے۔
38 سالہ سریش رائنا بین الاقوامی کرکٹ کی تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20) میں سنچری بنانے والے پہلے بھارتی بلے باز ہیں، وہ 2011ء ورلڈ کپ اور 2013ء چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی بھارتی ٹیموں کا حصہ رہے، رائنا نے 2022ء میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
اب وہ اپنی دوسری اننگز اداکاری کے میدان میں شروع کرنے جا رہے ہیں، جس پر ان کے شائقین بےحد پُرجوش ہیں۔