کراچی (اسد ابن حسن) قطر ایئر ویز کو مسلسل دوسری مرتبہ دنیا کی بہترین ایئر لائن کا اعزاز مل گیا ہے۔ مذکورہ ایئر لائن کو 2024میں بھی دنیا کی بہترین ایئر لائن قرار دیا گیا تھا جبکہ اس سے پہلے 2023میں سنگاپور ایئر لائنز کو بہترین ایئر لائن قرار دیا گیا تھا۔ 1999سے مذکورہ ایوارڈ کی شروعات ہوئی تھیں اور جب سے لے کر اب تک قطر ایئر ویز نو مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکی ہے۔ مذکورہ ایئر لائن کے پاس بہترین طیاروں میں بہترین بزنس کلاس اور ایئرپورٹس پر بہترین بزنس کلاس لاونچز کا اعزاز بھی حاصل ہے۔