• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری، عمارت سے ملبہ اٹھانے کا کام مکمل، حادثے میں 27 افراد جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لیاری میں گرنے والی عمارت سے ملبہ اٹھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،حادثے میں 27افراد جاں بحق ہوئے۔متاثرہ عمارت میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بلا تعطل 50 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ریسکیو 1122کے مطابق لیاری کے گنجان آباد علاقے بغدادی میں ایک پرانی رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اس افسوسناک واقعہ کے نتیجے میں 27 افراد کی اموات ہوئی اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید