• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن اپیلوں کی بحالی کا اختیار ٹریبونل کو حاصل ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس انوار حسین جو بطور الیکشن ٹربیونل خدمات سرانجام دے رہے ہیں نے ایک اہم آئینی و قانونی نکتے پر فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کو عدم پیشی کی بنیاد پر مسترد شدہ اپیلیں بحال کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ جسٹس انوار حسین نے پی پی 201سے آزاد امیدوار محمد یار کی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نوید اسلم کے خلاف انتخابی اپیل پر 16صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2024میں محمد یار کی اپیل درخواست گزار اور وکیل کی غیر حاضری کی بنیاد پر مسترد کر دی گئی تھی تاہم اب وہ اپیل بحال کر دی گئی ہے اور مزید کارروائی کیلئے وکلا کو آئندہ سماعت پر طلب کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید