کراچی (رفیق مانگٹ) بھارت پہلی بار برکس (BRICS) کے ایک ایسے اعلامیہ کا حصہ بنا جس میں اسرائیل کی مذمت کی گئی۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنریو میں 7 جولائی 2025 کو ہونے والے برکس کے 17ویں سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں ایران پر 13 جون 2025 کے بعد ہونے والے حملوں کی مذمت کی گئی، جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیے گئے۔ اگرچہ اعلامیہ میں اسرائیل اور امریکا کا براہ راست نام نہیں لیا گیا، لیکن سیاق و سباق سے واضح ہوتا ہے کہ یہ مذمت اسرائیل کے ایران پر حملوں کے حوالے سے تھی۔یہ بھارت کے لیے ایک اہم سفارتی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔