• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر، وزیراعظم اور دیگر کا شہید حوالدار لالک جان کو یومِ شہادت پرخراجِ عقیدت پیش

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )وطن کے عظیم سپوت، نشانِ حیدر پانے والے شہید حوالدار لالک جان کے یومِ شہادت پرصدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیرداخلہ سمیت پوری قوم نے ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید لالک جان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم آج اپنے عظیم ہیرو کی بے مثال بہادری، جرأت اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، لالک جان شہید کی حب الوطنی اور قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور یہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک تابندہ مثال ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر تاریخ رقم کی،شہید کی بہادری اور فرض شناسی نئی نسل کے لیے ایک روشن اور قابلِ تقلید مثال ہے۔
اہم خبریں سے مزید