• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں خدمت اور اتحاد کی علامت عبدالستار ایدھی کی آج نویں برسی منائی جارہی ہے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

دنیا بھر میں خدمت اور اتحاد کی علامت عبدالستار ایدھی کی آج نویں برسی منائی جا رہی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ بابائے خدمت نے نصف صدی سے زیادہ وقت دکھی انسانیت کی مدد میں گزارا۔

عبدالستار ایدھی بھارتی ریاست گجرات میں 28 فروری 1928ء کو پیدا ہوئے، بانٹوا میمن کمیونٹی کے ایدھی نے اپنے اور پرائے کی تفریق کیے بغیر ہر دکھی کے زخموں پر مرہم رکھا۔

بے لوث خدمت کا آغاز ایک خستہ ہال ایمبولینس سے کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی ایمبولینس سروس قائم کی۔

گمنام میتوں کے لیے قبرستان بنایا، ذہنی معزور افراد کے علاج کے لیے ایدھی ولیج قائم کیا، یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا، ایئر ایمبولینس، ایدھی دسترخوان سمیت کئی فلاحی کاموں کی بنیاد رکھی۔

انسان دوست اور سماجی کارکن کے نیکی کے کاموں میں ان کی اہلیہ بلقیس ایدھی بھی شانہ بشانہ رہیں، دونوں نے مل کر ایدھی فاونڈیشن کو وسعت دی۔

عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016ء میں گردوں کی بیماری کے باعث وفات پاگئے۔

ان کے انتقال پر قومی سوگ کا اعلان اور سرکاری جنازے کا اہتمام کیا گیا تھا، انہیں سپرہائی وے کے ایدھی ولیج میں سپرد خاک کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید