• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، ایس ایس پی کمپلین سیل جنوبی کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعہ میں دائر درخواست پر ایس ایس پی کمپلین سیل جنوبی کو نوٹس جاری کردئیے ا ور 14 جولائی تک رپورٹ طلب کرلی ، میئر کراچی،سابق ڈی جی ایس بی سی اے و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں میئر کراچی،سابق ڈی جی ایس بی سی اے ،ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ سی ای او کے الیکٹرک ،قائم مقام ایم ڈی ایس ایس جی سی، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ،ڈی جی سیپا ،ایس ایس پی سٹی اور ایس ایچ او بغدادی کو نامزد کیا گیا ہے،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے میئر کراچی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ میئر کراچی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید