کراچی (اسٹاف رپورٹر )سائٹ بی تھانے کی حدود بند اسٹیل فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جھلس کرجاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق بند اسٹیل فیکٹری میں تین ملزمان دیوار کود کر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے باعث دوملزمان فرارہوگئے جبکہ ایک ملزم فیکٹری کی شیڈ کی چھت پرچڑھ کرفرارہو نے کی کوشش کرتے ہوئے بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے سے جھلس کرجاں بحق ہوگا،ہلاک شخص نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔