کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے ترجمان سندھ حکومت کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترجمان صرف بیان جاری کرتے ہیں مشکلات عوام کوجھیلنی پڑتی ہیں،جب کرپشن ہو رہی تھی تو اس وقت کیا سندھ حکومت سو رہی تھی،شہر قائد میں کوئی علاقہ ایسا نہیں ہے جسے کرپشن کر کے کنکریٹ کا جنگل نہ بنایا ہو، شہر میں چھوٹی چھوٹی جگہوں پہ 5سے8منزلہ عمارتیں کیسے بن گئیں، متعلقہ محکمے کے افسران کو معطل کرنے کی بجائے ان کے خلاف قانونی طور پر ایف آئی آرز کاٹی جائیں،بلڈنگ گرنے کا موجودہ واقعہ اور پچھلے تمام واقعات کی انکواریاں کی جائیں اور جو جو اس میں ملوث ہے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔