اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار نے مقامی بینک کے ایریا مینجرکو جنسی ہراسیت کا مرتکب قرار دیا ہے، 2 سال کیلئے عہدے کی تنزلی،2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری، یہ فیصلہ "کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کیے جانے کے خلاف تحفظ کے قانون 2010" کے تحت سنایا گیا ۔یہ شکایت اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ اور برانچ مینجر، کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بینک کے ایریا مینجر نے 18ماہ تک انہیں مسلسل نامناسب، جنسی نوعیت کے پیغامات بھیجے اور جذباتی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔