کراچی ( اسٹاف رپورٹر)میسرز منی لنک ایکسچینج کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ نے کمپنی بند کرنے کا اعلان کر دیا ،اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق میسرز منی لنک ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی درخواست پر کمپنی کا وہ اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے جس کے تحت اسے زرِ مبادلہ کے کاروبار کی اجازت تھی۔ اس کے آپریشنز بند ہونے کی تاریخ سے اس کی بندش عمل میں آ چکی ہے۔ چنانچہ اب یہ کمپنی زرِ مبادلہ کے کسی بھی قسم کے کاروبار کی مجاز نہیں رہی۔