• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ایپکس کمیٹی کا اسمگلنگ کیخلاف جاری مہم کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ (جنگ نیوز ) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اسمگلنگ کیخلاف جاری مہم کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، اسمگلنگ میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کیخلاف کارروائی ہوگی ، ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر درج ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 19 واں اجلاس منگل کو منعقد ہوا جس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، امن عامہ، اور عوامی مفادات سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اپیکس کمیٹی نے اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسمگلنگ میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر درج ہوں گی اجلاس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے رولز کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی اپیکس کمیٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان میں کسی بھی شاہراہ کو احتجاج کے نام پر بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ریاست عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے۔

اہم خبریں سے مزید