کراچی ( جنگ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ صرف 5مذاکراتی ادوار کے بعد ہی امریکی نمائندے کے ساتھ نیوکلیئر ایشو پر تاریخی پیش رفت کےقریب پہنچ چکے تھے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں اپنی ایک تحریر میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ نو ہفتوں میں پانچ ملاقاتوں کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی پیش رفت کے قریب پہنچ چکے تھے، لیکن چھٹی اہم ملاقات سے صرف 48 گھنٹے قبل اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، جس میں نیوکلیئر تنصیبات، ہسپتال، گھر اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے اسے سفارتی عمل سے غداری اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا۔