اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی شہرت یافتہ قطری شہزادی شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ نانگا پربت پر انکی حالیہ کوہ پیمائی قابلِ تعریف ہے، میری طرف سے دل سے مبارکباد۔ وزیراعظم نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک خصوصی پیغام میں کیا۔