• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوجی ڈی سی ایل کے نیوٹیک اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ سہ فریقی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے ساتھ ایک سہ فریقی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد ملک بھر میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کا آغاز کرنا ہے۔پریس ریلیز کے مطابق، اس معاہدے پر ایم ڈی جناب احمد حیات لک، چیئرمین جناب رانا مشہود احمد اور چیئرپرسن محترمہ گل مینا بلال احمد نے دستخط کیے۔یہ شراکت کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبیلٹی پروگرام کا حصہ ہے، اور اس کے ذریعے پیشہ ورانہ اور فنی تربیت، روزگار کے مواقع کی فراہمی، کھیلوں کے فروغ، ماحولیاتی تحفظ اور نوجوانوں کی سماجی شرکت جیسے شعبہ جات میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید