• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، حماس کے حملے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، بمباری میں 78 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس، غزہ (اے ایف پی، جنگ نیوز ) غزہ میں حماس کے حملے میں 5اسرائیلی فوجی ہلاک اور14زخمی ہوگئے، مارے گئے فوجی اہلکار بیت حنون کے علاقے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کیساتھ مسلح جھڑپ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو نکالنے کیلئے آئے تھے کہ بارودی سرنگوں کا نشانہ بن گئے ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جو اس وقت واشنگٹن میں موجود ہیں نے کہا ہے کہ یہ ایک دکھ بھری صبح ہے ، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کو اب ختم ہونا چاہئے ۔ دوسری جانب منگل کے روز اسرائیلی طیاروں کی بمباری اور فورسز کے حملوں میں مزید 78فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے عارضی خیموں ، پناہ گزین بچوں کے اسکول اور گھروں کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا ۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔پانچوں فوجی20سے 28سال کے درمیان عمر کے تھے، زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کے دوران بھی متعدد فوجی فائرنگ کی زد میں آئے۔حماس کا کہنا ہےدشمن کو روزانہ نقصان پہنچاتے رہیں گے،یہ ہماری بہادر فورسز کی طرف سے دشمن کو دیا گیا ایک اور کاری ضرب ہے،جبکہ نیتن یاہو نے اسے ایک دکھ بھری صبح قرار دیا۔ اپوزیشن لیڈرنے مطالبہ کیا کہ اس جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید