اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ سول آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کے پینشنرز کی پینشن میں سات فیصد اضافے کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہو گا اور یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے پینشنرز پر بھی اس کا اطلاق ہو گا، وزارت خزانہ کے مطابق تین سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں ،نئی اسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہے گی۔