• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، مختلف تھانوں میں 30مقدمات درج کر لئے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے قاری محمد لیاقت سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم اسلحہ کے زور پر نقدی 15ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقے محمد حسن سے مسلح ڈاکو نقدی 15ہزار لے گئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے غلام مرتضی سے نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی 45ہزار موبائل ،گھڑی وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ کپ کے علاقے عاصم کا موبائل جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان نے چھین لیا جبکہ نیوملتان کے علاقے احسن فاروق ،ندیم شاہ کے موبائلزفونز محمد حسین کی بیٹری محمد عمر کی موٹرسائیکل دولت گیٹ کے علاقے شفقت حسین کی موٹرسائیکل لوہاری گیٹ کے علاقے مبشر رضا کا موبائل محمد شہباز کی آلٹو کار شاہ رکن عالم کے علاقے محمد عامر کی موٹرسائیکل پاک گیٹ کے علاقے سہیل کا موبائل موبائل مخدوم رشید کے علاقے جمیل اختر کا موبائل سٹی شجاع آباد کے علاقے فدا حسین ، غلام یاسین کی موٹرسائیکلیں راجہ رام کے علاقے اختر کی موٹرسائیکل صدر جلالپور کے علاقے شوکت حیات کی سولر پلیٹ گلگشت کے علاقے حسن کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے شفقت کی موٹرسائیکل قادر پورراں کے علاقے راشد کی موٹر کینٹ کے علاقے دلدار حسین کی بجلی تار جلیل آباد کے علاقے سہیل احمد کا موبائل چہلیک کے علاقے امجد علی کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے اعجاز احمد کی موٹرسائیکل قیصر اقبال کا موبائل قطب پور کے علاقے عبدالکریم ،عبدالستار کے موبائلزشاہ شمس کے علاقے فیصل علی کی پانی والی موٹر اسد شہزاد کی موٹرسائیکل اور ممتاز آباد کے علاقے ریاض احمد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید